ابھے نندن کے ساتھ اب بھارت میں کیا سلوک کیا جائیگا ؟َ

10:01 AM, 2 Mar, 2019

نئی دہلی : ہندوستانی فضائیہ کے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے مگر بہت کم لوگوں کو ہی پتہ ہے کہ اس کے ساتھ اب بھارت میں کیا سلوک کیا جائیگا؟

انڈین میجر راج مہتا نے کہا ہے کہ پہلے انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی ابھے نندن کو اپنے ساتھ لے کر جائیگی اور ان کا مکمل طبی ہوگا ۔جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہوتا ہے کہ اس پائلٹ کو کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا۔اس کا کس طرح ڈرگز ، جسمانی اذیت نہ دی گئی ہو۔ جنیوا کنویشن کے تحت یہ کرنا انتہائی ضروری ہے ۔اس معائنہ کی دستاویزات تیار کی جائیں گی اور بھارتی فضائیہ کو فراہم کی جائیں گی ۔

اس کے بعد بھارتی فضائیہ کی ٹیم ابھے نندن کا چیک اپ کریگی ۔ اس وقت تک اس کام کے لیے ماہرین نامزد ہو چکے ہیں ۔ پھر انٹیلی جنس ڈی بریفنگ ہوگی کہ ان کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟پاکستان میں ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟

ان سے کس طرح کی معلومات لی گئیں اور اگر بھارت کو لگے کہ ان میں سے کچھ چیزیں قابل قبول نہیں تو جنیوا کنوینشن کے تحت وہ دنیا کے سامنے پیش بھی  کر سکتے ہیں ۔

تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ ابھے نندن اپنے مشن پر تھا ناکامی کی صورت میں بھی اسے کسی بھی طرح کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں