سیٹوں کا حصول مقصد ہرگز نہیں ، تمام افراد کے حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں ، مصطفیٰ کمال

11:28 PM, 2 Mar, 2018

کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی جدوجہد سیٹوں کے حصول کیلئے ہرگز نہیں ، مہاجروں سمیت تمام افراد کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی جدوجہد سیٹوں کے حصول کیلئے ہرگز نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مہاجروں سمیت تمام افراد کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں ، ایم کیو ایم والوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ ان کے پاس اختیار ہی نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دو برس قبل کراچی میں سچ بولنے کی قیمت موت تھی ، کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

ایم کیو ایم کے نمائندوں کو منتخب کرنے سے قبل لوگ زیادہ بہتر زندگی گزار رہے تھے ، ہم نے انسانیت کی فلاح کیلئے پی ایس پی کی بنیاد رکھی ، انہیں منتخب کرنے سے قبل مہاجر بہتر زندگی گزار رہے تھے۔

مزیدخبریں