اسلام آباد : وزارت دفاع نے نئے ائیر چیف کے انتخاب کیلئے چار نام بھیج دیئے ، موجودہ ائیر چیف سہیل امان 18 مارچ کو سبکدوش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نئے ائیر چیف کے انتخاب کیلئے چار نام بھیج دیئے ہیں ، ائیر چیف سہیل امان 18 مارچ کو سبکدوش ہوں گے۔
نئے ائیر چیف کیلئے بھجوائے گئے ناموں میں ائیرمارشل فاروق حبیب ، مجاہد انور ، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام زیر غور ہیں۔
ائیر مارشل فاروق حبیب وائس چیف آف ائیر سٹاف کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں ، صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تجویز پر نئے ائیرچیف کا تقرر کریں گے۔