اسلام آباد:ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ خطبہ جمعہ پر کسی قسم کی سرکاری نگرانی کی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعہ خطبہ پر کسی قسم کی سرکاری نگرانی کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ جید علما پر مبنی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز زیر غور ہے جس پر کام جاری ہے ، کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ کس طرح خطبہ جمعہ کو حب الوطنی کی طرف لایا جائے ۔
کمیٹی خطبہ جمعہ کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کرے گی۔