بھارتی وزیر دفاع نے چین، پاکستان کے ساتھ جنگ کا عندیہ دیدیا

10:29 PM, 2 Mar, 2018

نیو دہلی: بھارتی وزیر دفاع سبھاش بھامرے نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں جو کسی بھی وقت جنگ میں بدل سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبھاش بھامرے کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور سرحدی معاملات انتہائی حساس ہیں جو کسی بھی وقت جنگ میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ کا موجودہ سٹینڈ انتہائی جارحانہ ہے اور اس صورت میں اگر بھارت بھی جارحانہ حکمت عملی اپنائے گا تو خطے کا امن خراب ہو جائے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بھی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا رہا ہے اور ہر وہ حربہ استعمال کر رہا ہے جو بھارت کو کمزور بنانے کے لئے ضروری ہے۔

مزیدخبریں