واشنگٹن: امریکی صدر کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کو ای بی ون ویزا ملنے پر نئی بحث شروع ہو گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملانیا کو جو ویزہ ملا وہ غیر معمولی سائنسدان یا اسپورٹس ایتھلیٹس کو دیا جاتا ہے ۔ امریکی اخبار نے سوال اٹھایا ہے کہ ملانیا میں ایسی کیا غیر معمولی بات تھی کہ انہیں آئن اسٹائن ویزا مل گیا ۔
مزید پڑھیں: میک ماسٹر کو رواں ماہ عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، امریکی میڈیا کا دعویٰ
اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ملانیا کے ویزے سے متعلق تفصیل بتانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ میلانیا کے وکیل مچل وائلڈ نے اس حوالے سے ردعمل دینے سے صاف انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ میلانیا مکمل طور پر ای بی ون ویزا کی اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار سرحد کے قریب سے فوجی ہٹا دے، بنگلہ دیش کا مطالبہ
امریکی صدر سے شادی سے قبل میلانیا ٹرمپ بطور ماڈل کام کیا کرتی تھیں اور بطور ماڈل وہ کئی میگزین میں نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں تاہم انہوں نے کبھی 'سپر ماڈل' کا خطاب حاصل نہیں کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں