ریاض : سعودی عرب کے شہر طائف میں بنگلہ دیشی ملازمہ 70ہزار ریال سے زیادہ مالیت کے سونے کے زیورات، اپنے کفیل، اسکی بیوی اوربیٹی کے پاسپورٹ چوری کرکے فرار ہوگئی۔
سعودی اخبار عکاظ کے مطابق طائف کے شہری نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی ملازمہ نے کفیل سمیت سب گھروالوں کے پاسپورٹ چرا لیے ہیں ۔ ملازمہ کے کفیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکا تعلق بنگلہ دیشی جرائم پیشہ گروہ سے ہوسکتا ہے۔ واردات سے کچھ عرصہ قبل ملازمہ کے رویئے میں تبدیلی دیکھی جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :- سعودی شہری کو خا دمہ انعام کے طورپر پیش کر نے پر شدید تنقید کا سامنا
وہ موبائل پر لمبی گفتگو کرنے لگی تھی اور کچھ چھپانے کی کوشاں بھی نظرآتی تھی۔ ایک پڑوسی نے اطلاع دی تھی کہ اس نے بنگلہ دیشی ملازمہ کو صبح کے وقت گھر سے نکل کر کسی شخص کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :- دبئی:32سالہ اماراتی شہری پر گھریلو خادمہ سے زیادتی کا الزام
کفیل کی اہلیہ ڈیڑھ برس سے طائف کے کالج میں لیکچرار کے طور پر کام کررہی ہے۔ واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔