میکسیکو میں امریکی سفیر رابرٹا جیکب سن مستعفی

12:26 PM, 2 Mar, 2018

میکسیکو: میکسیکو میں امریکا کی سفیر رابرٹا جیکب سن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی نمائندہ برائے شمالی کوریا جوزف ین رواں ہفتے استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ پاناما میں امریکی سفیر بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق رابرٹا کو شکایت تھی کہ صدر کا داماد بیک چینل سے میکسیکو سے معاملات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: میانمار سرحد کے قریب سے فوجی ہٹا دے، بنگلہ دیش کا مطالبہ

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اے ٹی اینڈ ٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو ایڈوٹیکر کو رابرٹا جیکب سن کی جگہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہِکس نے استعفیٰ دیا تھا۔ ہوپ نے ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے بند کمرے کے اجلاس میں متعدد سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا تھا ۔ کمیٹی دو ہزار سولہ کے انتخابت میں روس کی مداخلت کی تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہکس نے ایوان کے پینل کو بتایا کہ کئی بار انہیں سفید جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مشہور کار ساز کمپنی نے دوسری بار قیمتوں میں اضافہ کر دیا

گزشتہ ماہ امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے نائب سربراہ انڈریو مک کیب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا جبکہ ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا تھا کہ مک کیب کے استعفے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی عمل دخل نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں