اسلام آباد: دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کیلئے تازہ اسٹرابیریز کے چند دانے اچھی طرح کچل کر اس میں تھوڑی مقدار میں کھانے والا سوڈا اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں .
اس کے بعد اس مکسچر کو نرم ریشوں والے ٹوتھ برش پر رکھ کر دانتوں پر رگڑیں . اسٹرابیری اور بیکنگ سوڈے کی مدد سے آپ کے دانت چمک اٹھیں گے . اسٹرابری میں میلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو دانتوں پر چائے کافی اور پان کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے .
یہ بھی پڑھیں :- سفید چمکتے دانتوں کے لیے اہم خوراک
لیکن خیال رکھیں کہ بہت زیادہ کثرت سے ان اشیاء کا استعمال دانتوں پر موجود قدرتی حفاظتی تہہ اینامل کے اترنے کا باعث بن سکتا ہے لہذا ان اجزاء سے ہر تین ماہ میں صرف ایک مرتبہ برش کریں .
یہ بھی پڑھیں :- کورین شہریوں کے بارے میں چند اہم باتیں جو آپ نہیں جانتے !