پاکستان کی مشہور کار ساز کمپنی نے دوسری بار قیمتوں میں اضافہ کر دیا

10:32 AM, 2 Mar, 2018

لاہور: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر یہ ہے کہ پاکستان کی مشہور کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے رواں سال میں اپنی گاڑیوں کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل پاک سوزوکی نے یکم جنوری کو اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معاشی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ، بلوم برگ

کمپنی کے مطابق وقت پاکستان میں اسمبل کی جانے والی گاڑیوں کے بیشتر پرزہ جات بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں اور جب بھی پاکستانی روپے کی قدر گرتی ہے تو ان پرزوں کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔

پاک سوزوکی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن ڈیلرز کو بھیج دیا گیا ہے اور ان کا اطلاق یکم مارچ 2018 سے ہو گا۔

قیمتوں میں اضافے کی تفصیل

سوزوکی مہران وی ایکس 6 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 7 لاکھ 9 ہزار روپے جبکہ وی ایکس آر 7 لاکھ 42 ہزار سے 7 لاکھ 62 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ سوزوکی راوی کی قیمت 7 لاکھ 6 ہزار سے 7 لاکھ 26 ہزار روپے کر دی گئی اور سوزوکی سوئفٹ این اے وی، مینوئل ٹرانسمیشن 13 لاکھ 75 ہزار سے 14 لاکھ 5 ہزار روپے جبکہ سوزوکی سوئفٹ این اے وی آٹو ٹرانسمیشن کی قیمت 15 لاکھ 11 ہزار سے 15 لاکھ 41 ہزار روپے کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: مرتے دم تک زلمی کیساتھ میدان میں کھڑا رہوں گا، سیمی کا پشتو میں ٹویٹ

اسی طرح سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 70 ہزار روپے اور سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل 11 لاکھ 14 ہزار سے 11 لاکھ 64 ہزار روپے ہو گئی جبکہ سوزوکی بولان کی قیمت 7 لاکھ 64 ہزار سے 7 لاکھ 84 ہزار روپے اور سوزوکی بولان کارگو کی قیمت 7 لاکھ 30 ہزار سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی۔

 یاد رہے رواں سال پاکستان میں کام دوسری کار ساز کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں