تکنیکی وجوہات: نئے سمارٹ کارڈ کے اجراء پر پابندی عائد

08:37 AM, 2 Mar, 2018

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  نے نئے سمارٹ کارڈ کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق نادرا حکام  کا کہناہے کہ نئے سمارٹ کارڈ کے اجراء پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پابندی کے بارے میں ںادرا حکام نے وضاحت کی کہ پابندی کا فیصلہ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر لیا گیاہے جبکہ پابندی 31 مارچ تک کیلئے لگائی گئی ہے۔نادرا کی جانب سے نئے سمارٹ کارڈ کے اجراءپر پابندی کا سرکلر بھی جاری کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :- نادرا حکام کا لاہور میں دو مزید میگا سنٹرز بنانے کا فیصلہ

واضح رہے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ عرصے میں کئی اقدامات کیے ہیں ، جن میں شناختی کا رڈ کے بنوانے اور حصول کے لیے دور دراز علاقوں میں ڈاکخانوں میں یہ سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ بڑے شہروں خصوصاََ لاہور میں ایک بڑے سنٹر کے ساتھ تین مزید ایسے سنٹرز بنائے جارہے ہیں جہاں نادرا دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہے گے ۔

یہ بھی پڑھیں :-لاہور: نادرا ایگزیکٹو آفس کالج رو ڈ کے عملے نے شہریوں کو تنگ کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا

مزیدخبریں