ایما واٹسن کو پرستاروں کے ساتھ سیلفی بنانا کیوں پسند نہیں؟

ایما واٹسن کو پرستاروں کے ساتھ سیلفی بنانا کیوں پسند نہیں؟

لندن : اداکارہ ایما واٹسن اپنے پرستاروں کے ساتھ سیلفی بنانا پسند نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کےلئے پبلک اور پرائیویٹ زندگی کے درمیان ایک حد قائم رکھنا بہت ضروری ہے، ان کے پرستار ان سے اس بات سے شاکی رہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ سیلفی نہیں بنواتی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو ٹریک نہیں کروانا چاہتیں کیونکہ ان کا پرستار ان کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد اس کو دو سیکنڈ میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتا ہے اور میں سیلفی لینے کے مقام کے 10میٹر کے قطر میں بڑی آسانی سے ٹریس کی جا سکتی ہوں جس سے میری ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کی عوامی اور نجی زندگی کے درمیان فرق کی لکیر ہونا ان کے لئے بہت ضروری ہے۔میں اپنے پرستاروں سے بات چیت اور آٹوگراف دینے کے لئے حاضر ہوں لیکن ان کے ساتھ تصویر کے لئے ”سوری “ہے۔ایما واٹسن کی آنے والی فلم” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

مصنف کے بارے میں