آزادی کا مطالبہ کرنے والے نہتے کشمیریوں کو روکنے لیے بھارت نے000 5 پیلیٹ گنز تیار کر لیں

08:41 PM, 2 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

سری نگر: نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے لیے بھارت کی نئی گھناؤنی سازش منظر عام پر آگئی۔ آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کو روکنے لیے 5 ہزار پیلیٹ گنز کشمیر بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔

آزادی کی گونج سے کانپتی مودی سرکار نے تحریک آزادی پر پھر سے چھروں کی یلغار کرنے کا منصوبہ بنالیا۔بھارتی وزارتِ داخلہ نے 5ہزار پیلٹ گنز تیار کروائی ہیں۔
مہلک ہتھیاروں کو چلانے کے لیے 6 لاکھ کارتوس بھی دستیاب ہوں گے۔ 4 سال کی زہرہ مجید سمیت ہزاروں افراد پیلیٹ گن کا نشانہ بن چکے ہیں۔
500 سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ پیلیٹ گن نے بچوں، خواتین ، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت درجنوں کو معذور کردیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی رہنما بھی پیلیٹ گن کے استعمال کو فوری روکنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں