کینیڈا:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ویسے ہی اپنے انداز اور لُکس کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر ان کی ماضی کی چند تصاویر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔کسی فلم کے ہیرو کی طرح دکھائی دینے والے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بہت ہی کم عرصے میں اپنے انداز سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔ان کے ماضی کی چند یادگار تصاویر لوگ سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔ایک صارف نے جسٹن ٹروڈو کی پرانی تصویر شیئر کی اور سب کے ساتھ ساتھ انہیں بھی گڈ مارننگ کہا۔
جسٹن ٹروڈو کے مزاج کی بھی لوگ خوب تعریف کرتے ہیں اور اس کی ایک وجہ ان کا اپنے ملک میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ بہترین رویہ ہے۔
جسٹن ٹروڈو کا تعلق کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی سے ہے اور وہ ملک کے آنجہانی وزیراعظم پیئیر ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔