ناروے میں 77انسانوں کا قاتل بریوک انسانی حقوق کی پامالی کا مقدمہ ہار گیا

05:43 PM, 2 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

اوسلو: ناروے میں قتل عام کا مجرم آندرس بیہرنگ بریوک انسانی حقوق کی پامالی کا مقدمہ ہار گیا ہے۔ ملکی اپیل کورٹ کے مطابق بریوک تشدد، ذلت آمیز رویے یا غیر انسانی سلوک کا شکار نہ ہیں اور نہ تھے۔

بریوک نے ناروے کے حکام کے خلاف عدالت کو شکایت کی تھی کہ جیل میں اسے تنہائی میں رکھنا اور کسی سے ملنے نہ دینا غیر انسانی رویہ ہے۔

بریوک نے 2011 میں اوسلو میں ایک بم دھماکا کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے کل 77لوگوں کو ہلاک کر د یا تھا۔ ہلاک شدگان کے لواحقین نے اس عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزیدخبریں