اسلام آباد: ایک میچ کےلیے 30ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے پر کپتان ایک بار پھر پنجاب حکومت پر پھٹ پڑے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیں ایسی سخت سکیورٹی میں تو عراق وشام میں بھی میچ ہوسکتاہے۔اسلام آباد میں عمران خان کی بلین ٹری منصوبہ سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوانخوا حکومت پراجیکٹ کی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے،خیبرپختونخوا میں سب سے بڑا مافیا ٹمبر مافیا ہے۔اے این پی کے دور میں اربوں روپے کے درخت کاٹے گئے، بلین ٹری منصوبے کی صوبائی حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کو بونس دینے کی سفارش کروں گا۔ بلین ٹری منصوبے کا فائدہ آنے والی نسلوں کو ہو گا،بلین ٹری منصوبے سے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے،امید ہے دیگر صوبوں میں بھی ایسے منصوبوں پر کام ہو گا۔