یہ انسان ہی ہیں جو اس قدر سوتے ہیں!

یہ انسان ہی ہیں جو اس قدر سوتے ہیں!

لاہور:کہا یہ جاتا ہے کہ قدرت نے رات آرام کے لیے بنائی ہے اور دن کام کے لیے اور حضرت انسان اس بات پر بخوبی عمل کرتا نظر آتا ہے اور بعض اوقات تو دن میں بھی آرام کرتا پایا جاتا ہے لیکن جناب جانور اس معاملے میں قدرے مختلف واقع ہوئے ہیں۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطبق جو کہ بوٹسونا نامی جنگل میں موجود ممالیہ جانوروں پر کی گئی ہاتھی ایسا جانور ہے جو سب سے کم سوتا ہے ۔

اس تحقیق کے مطابق ہاتھی تین سے چار دن میں پوری گہری نیند میں جاتا ہے یعنی لیٹ کر سوتا ہے ۔دن میں دو گھنٹے صرف اونگھتا ہے لیکن جنگلی اور چڑیا گھر میں رکھے گئے ہاتھیوں میں اونگھنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ زیادہ ہے۔


پروفیسر پال مینگرے جو کہ یونیورسٹی آف ویٹوارٹرزینڈ میں محقق ہیں کا کہنا ہے کہ ”ہاتھی کے بہت کم سونے کا تعلق ان کی بڑی جسامت سے ہو سکتا ہے “۔جائرو سکوپ نامی ایک آلے کی مدد سے ہاتھیوں کی ان سونے کی عادات کا مشاہدہ کیا گیا۔

یہ آلہ ہاتھیوں کی سونڈ کے نیچے نسب کیا گیا اور اُن کی سونڈ کو پانچ منٹ تک حرکت نہ کرنے پر اس بات کا اندازہ لگایا گیا کہ ہاتھی اُس وقت نیند میں تھا.

تا ہم یہ اب تک راز ہی ہے کہ اتنا کم سونے کے باوجود بھی ہاتھی زندہ کیسے رہتے ہیں۔(بشکریہ:بی بی سی اُردو)