عمر اکمل کا ٹریفک وارڈنز کے بعد ایکسائز اہلکاروں سے جھگڑا

03:30 PM, 2 Mar, 2017

لاہور: کرکٹر عمر اکمل اس بار گاڑی کی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتارنے پر طیش میں آ گئے اور ایکسائز اہلکاروں سے الجھ پڑے۔ اس بار یہ واقعہ کیولری گراونڈ میں پیش آیا۔ عمر اکمل کا مؤقف ہے کہ کیولری گراونڈ ناکے پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں چیک کی جا رہی تھیں اس دوران اہلکاروں نے پہچاننے کے باوجود ان سے بدتمیزی کی ہے۔

واضح رہے کہ یکم فروری 2014 کو ٹریفک وارڈن کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کا بھی چالان کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کے خلاف ٹریفک وارڈن پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے۔ بعد ازاں لاہور کی مقامی عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں