شاپنگ کا شوق نہیں،نوکروں کے گھر سے کھانامنگوا کر کھا لیتا ہوں،عمران خان

01:02 PM, 2 Mar, 2017

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سادہ زندگی کی مثالیں دی جاتی ہیں کہ وہ اپنے کھانے پینے کا اتنا دھیان نہیں رکھتے یہ بات اُنکی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی کہ چکی ہیں۔ اب عمران خان نے خود ہی اپنی زندگی کے بارے میں سب کچھ بتا دیا کہ وہ ا پنے کھانے کے بارے لاپروا ہوتے ہیں کہ اکثر نوکروں کے گھر سے بھی کھانا منگوا کے کھا لیتے ہیں اور کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ بوکھا پیاسا بھی سو جاتا ہوں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شاپنگ کا شوق نہیں ہے ایک مجھے ایک شو میں سوٹ گفٹ ملے وہ اتنے تھے کہ اگلے بیس سال تحفے میں ملے سوٹ پہنتا رہا۔
امریکن سفیر کی گھر آمد کے بارے میں کہا کہ ایک دفعہ امریکی سفیر مجھ سے ملنے آئے تو نوکروں کو کچھ لانے کے لیے کہا تو تو پہلے اُنھوں نے پہلے سبز چائے دی پھر سستے بسکٹ لے آئے اور اسطرح پیکنگ میں ہی امریکی سفیر کو پیش کر دئے وہ پیکٹ کھول کر بسکٹ کھاتے رہے اور ہنستے رہے۔میرا پاس اگر پیسہ آجائے تو سارے پیسے ہسپتال اور سکولز کو دے کر خوش ہو جاتا ہوں۔جینز کے ساتھ بوٹ یا چپل مجھے فرق نہیں پڑتا۔عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہو یا یونیورسٹی یہ سارے پروجیکٹ میرے ملک کی غریب عوام کے لیے ہیں

مزیدخبریں