راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کے بارے میں روز نئی سے نئی خبر سننے کو ملتی ہے ۔آج میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شیخ رشید نے صحافیوں سے کہہ دیا کہ ”میں گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں“ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات پی ایس ایل فائنل بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ شائقین کے ساتھ بیٹھ کر سیٹیاں بجاﺅں گا اور نعرے لگاﺅں گا،عمران خان سپر سٹار ہیں اور میں گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں۔
شیخ رشید نکا مزید کہناتھا کہ پی ایس ایل کے سارے میچ ہی پاکستا ن میں ہونا چاہیئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 8 ہزار والا ٹکٹ بھی لیا ہے ،سگار بھی 500 کا ہے اور ٹکٹ بھی 500 کا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں کبھی کوئی میچ نہیں دیکھا ۔
قبل ازیں شیخ رشید نے فائنل میچ کیلئے 500 روپے کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے جبکہ پی ایس ایل انتطامیہ نے انہیں وی آئی پی انکلوژر کی پیشکش کی ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہورہا ہے۔