سندھ ہائی کورٹ کا صوبہ سندھ میں تمام شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم

12:27 PM, 2 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبہ سندھ میں تمام شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ جب تک شراب خانوں کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے کوئی میکانزم نہیں بن جاتا تمام شراب خانوں کاشٹ ڈائون رہے گا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں شراب خانوں پر پابندی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکلا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر نمائندوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایک مرتبہ پھر سندھ بھر میں شراب خانوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے سندھ حکومت کو حکم دیا ہے کہ جب تک کوئی طریقہ وضع نہیں ہو جاتا پروسیجر اور میکانزم نہ بن جائے اس وقت تک تمام شراب خانوں کا شٹر ڈائون رہے گا اور اس حکم پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تمام کمیونٹیز کے نمائندوں سے ملاقات کر لی ہے اور تجاویز مرتب کر لی ہیں صرف نادرا کے ڈیٹا کا انتظار ہے جس وجہ سے میکانزم تیار نہیں ہو سکا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتایا جائے کہ غیر مسلموں کے لئے کتنا شراب کا کو ٹہ مختص ہے اورشراب فروخت کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ شراب خانے ریگولیٹ ہونے چاہیں۔

مزیدخبریں