اسلام آباد: سیب ایک نہایت ہی صھت افزا ، اور طاقت ور پھل ہے ۔ اس کو دو ا کے طور پر استعمال کرنے سے متعدد بیماریوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
روزانہ تین ،چار سیب کھا کر دودھ پی لیا جائے تو ایک ماہ میں ہی صحت پر فرق نظر آجائے گا۔
سیب کے چھلکے بھی اتنے ہی فائدہ مند ہیں ،سیب کے چھلکوں کی چائے بنا کرپینے سے پیچش،جوڑوں کا درد اور ٹائفائڈ سے نجات مل سکتی ہے ۔
اگر دودھ اورچینی کی بجائے چائے میں شہد اور لیموں کا رس ملاکر نوش کریں تو بہت جلد فائدہ ہو گا۔
اس چائے کا مسلسل استعمال جوڑوںکے درد کو دور بھگادیتا ہے ۔