کرینہ کپور کا مجسمہ مادام تساﺅ میں سجنے کو تیار!

12:18 PM, 2 Mar, 2017

نیو یارک:بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ اداکاری کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔

کرینہ کپور کا مجسمہ امریکہ میں واقع مادام تساﺅ میوزیم میں رکھنے کو تیار کر لیا گیا ہے ۔کرینہ کا یہ مجسمہ ان کے گانے چمبیلی کے لباس میں تیار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مادام تساﺅ میں معروف شخصیات کے موم کے مجسمے تیار کر کے رکھے جاتے ہیں اور یہ مجسمے ان کی خدمات کے اعتراف میں رکھے جاتے ہیں ۔

کرینہ کے علاوہ بالی ووڈ شخصیات میں سے شاہ رخ خان ،امیتابھ بچن ،ہرتیک روشن،مادھوری ڈکشٹ،ایشوریہ رائے ،کترینہ کیف اور سلمان خان کے مجسمے بھی مادام تساﺅ میں رکھے جا چکے ہیں۔یہ دلچسپ میوزم امریکہ کے شہر نیو یارک میں واقع ہے۔

مزیدخبریں