ممبئی: بھارتی جنتا پارٹی کے رکن ساکشی مہاراج نے کہا ہے کہ بھارت میں قبرستان کی کوئی جگہ نہیں اس لیے مردوں کو نذر آتش کیا جانا چاہئیے ۔
ذرائع کے مطابق ریاست اترپردیش سے منتخب ہونے والے رکن ساکشی مہاراج نے بھارتی حکومت سے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبرستان کیلئے کوئی جگہ مختص نہ کی جائے بلکہ تمام مردوں کو نذر آتش کرنے کیلئے ایک مشترکہ شمشان گھاٹ ہونا چاہئیے ۔
ا سکا کہنا ہے کہ مودی نے کہا تھا کہ قبرستان کے ساتھ شمشان گھاٹ بھی قائم کیا جائے گا مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ قبرستان تعمیر قائم ہونے سے کاشتکاری کیلئے زمین کم ہو جائے گی اور کھیت ختم ہو جائیں گے ۔
مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں کروڑوں مسلمان مشکلات کا شکار ہیں۔ مسلمانوں کے لیے ہندوستانی زمین تنگ ہوتی جارہی ہے ۔