بیجنگ : چین کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ غذا میں میگنیشیئم کا استعمال انسان کو ذیابیطس اورامراضِ قلب سے بچاتا ہے۔ زینگ زو یونیورسٹی میں غذائیت کے ماہر ڈاکٹر ڑویڑیان فینگ کا کہنا ہے کہ ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگرغذا میں میگنیشیئم سے بھرپورکھانوں مثلاً ہرے پتوں والی سبزیوں، مچھلی، پھلیوں اور اناج سے منہ موڑا جائے تو اس اہم دھات کی کمی سانس کے امرض، ذیابیطس، امراضِ قلب اور الزائیمر کی وجہ بن سکتی ہے۔
سروے کے دوران جن لوگوں میں میگنیشیئم کی کمی نوٹ کی گئی ان میں دیگر افراد کے مقابلے میں امراض قلب کا خطرہ 10 فیصد، فالج کا خطرہ 12 فیصد اور ذیابیطس کا امکان 26 فیصد تک زیادہ تھا۔ ڈاکٹر فینگ کا کہناہے کہ میگنیشیئم صحت کے لیے ایک بہترین شے ہے اور روزانہ 100 ملی گرام میگنیشیئم کا استعمال فالج اور امراضِ قلب سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔
غذا میں میگنیشیئم کا استعمال ذیابیطس اورامراضِ قلب سے بچاتا ہے،چینی ماہرین
11:29 AM, 2 Mar, 2017