کھانے میں نمک کی کم مقدار کئی امراض سے محفوظ زندگی کی ضمانت ،امریکی ماہرین

11:23 AM, 2 Mar, 2017

بوسٹن :امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہا کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے کئی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔امریکی شہر بوسٹن میں واقع ٹفٹ یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر نمک کے روزمرہ استعمال میں صرف 4 سو ملی گرام بھی کم کردیا جائے تو اس سے امریکا میں 3 ارب ڈالر سالانہ کے وہ اخراجات بچائے جاسکتے ہیں جو نمک سے پیدا ہونے والے امراض کے علاج پر خرچ ہوسکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اگر چپس کا ایک پیکٹ بھی کم کیا جاسکے تو اس سے زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے، یعنی صرف 200 ملی گرام نمک کم کرنے سے ہزاروں لاکھوں زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے کیونکہ نمک کا استعمال گوناگوں جان لیوا امراض کی وجہ بن رہا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ اگر ہر ملک اپنی صحت کی پالیسی میں نمک کا استعمال کم کرنے پر زور دے تو امراضِ قلب اور بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ غذا میں نمک کے زیادہ استعمال سے ہر سال امراضِ قلب سے ہونے والی لاکھوں اموات کی اہم وجہ ہے۔

مزیدخبریں