شیخ رشید 5 سو والی نایاب ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب

11:12 AM, 2 Mar, 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹس حاصل کرنے کے لئے کرکٹ شائقین سر توڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر بھی قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی اور عوامی لیڈر کو ٹکٹ بھی عام عوام میں ﺑﯿﮭﭩﻨﮯ والی ملی۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کیلئے 5 سو والی نایاب ٹکٹ ملی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے شیخ رشید کو فون کر کے کہا آپ کو وی آئی پی انکلوژر میں جگہ دی جائے گی لیکن انہوں نے اس آفر کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے عام عوام میں ﺑﯿﮭﭩﻨﮯ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے شیخ ریشد نے اعلان کیا تھا کہ وہ سپر لیگ کا فائنل دیکھنے لاہور جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں