باجوڑ ایجنسی،سڑک کنارے نصب 12بم ناکارہ بنا دیئے گئے

10:56 AM, 2 Mar, 2017

پشاور:باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب 12بموں کو ناکارہ بنا کر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کی۔ جس کے دوران علاقہ راغ گان ڈھیرئی میں سڑک کنارے نصب12 عدد دیسی ساختہ بم برآمد کرلیے گئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد شدہ بموں کو ناکارہ بنایا، کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں