آئرلینڈ :یہ خیال سوچ کرہی انسان کے دل کی دھڑکن رک جاتی ہے کہ وہ کسی اندھیرے کمر ے میں اکیلاہو ،مگر دنیا میں ایسے نڈر انسان بھی ہیں جو کسی ڈر کو قریب نہیں آنے دیتے ۔
وہ تو ایسے خطرنا ک کام کرجاتے ہیں جو عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔گزشتہ روز شمالی آئرلینڈ میں عمر رسیدہ شخص زندہ دفن ہونے کے لیے تابوت میں لیٹ گیا اور ساتھ انٹرنیٹ اورٹیلی فون بھی لے گیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ میں عمررسیدہ پینشنرجان ایڈورڈزبیوی سےگلےملا،دوستوں کوخداحافظ کہااورکفن باکس میں اترگیا۔اس کے دوستوں اوراہلخانہ نےکفن باکس بند کرکے اس پر مٹی ڈال دی جبکہ کتبہ بھی لگادیا۔
جان ایڈورڈز3روزکےلیے دفن ہوا ہے ۔ قبرمیں اس کے زندہ رہنے کا مکمل انتظام ہے بلکہ اسے انٹرنیٹ اورٹیلی فون کی سہولت بھی میسررہےگی ۔