دنیا کا سستا ترین کمپیوٹر، وائی فائی اور بلیو ٹوتھ شامل

دنیا کا سستا ترین کمپیوٹر، وائی فائی اور بلیو ٹوتھ شامل

 نیو یارک: کیا آپ ایسا کمپیوٹر لینا پسند کریں گے جو کہ وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کے ساتھ ہو اور اس کی قیمت بھی لگ بھگ ایک ہزار پاکستانی روپے؟ اگر ہاں تو دنیا کے سستے ترین کمپیوٹرز میں سے ایک ریسپ بیری پی زیرو ڈبلیو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔ یہ سستا اور چھوٹا کمپیوٹر صرف کریڈٹ کارڈ کے سائز کا ہے جو کہ اس کمپنی کے فلیگ شپ بورڈ کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل اس کمپنی نے 2015 میں ریسپ بیری پی زیرو کمپیوٹر متعارف کرایا تھا جبکہ گزشتہ سال ریسپ بیری پی تھری سامنے آیا تھا۔ اس نئے کمپیوٹر میں ڈبلیو کا مطلب وائر لیس کنکٹیویٹی ہے جو کہ ایک گیگا ہرٹز سنگل کور براڈ کوم بی سی ایم 2835 سی پی یو، 512 ایم بی ریم، .11n802 وائی فائی اور بلیو ٹوتھ  چار اعشاریہ صفر  سے لیس ہے۔

 

اس کمپنی کا ریسپ پی زیرو صرف پانچ ڈالرز(524 پاکستانی روپے) کا تھا تاہم وہ وائی فائی اور بلیو ٹوتھ جیسے فیچرز سے محروم تھا جو اب نئے بورڈ میں فرایم کیا گیا ہے۔ یہ کمپیوٹر کریڈٹ کارڈ سے بھی چھوٹے حجم کے باوجود بھاری ڈیٹا کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہے جبکہ اس کی چپ کمپنی کے پہلے ماڈل سے 40 فیصد زیادہ تیز ہے۔ اس کمپیوٹر کو پہلے برطانیہ اور امریکا میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔