ایڈزکے سب سے زیادہ مریض کراچی میں ہونے کا انکشاف

 ایڈزکے سب سے زیادہ مریض کراچی میں ہونے کا انکشاف

کراچی: سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں ایچ آئی وی اورایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈزکے پاکستان میں سب سے زیادہ ایڈز کے مریض کراچی میں ہیں۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سے وابستہ ڈاکٹرسلیمان اوڈھو کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 10 ہزارسے زائد ہے اور اس تعداد میں سے 7 ہزارسے زائد مریضوں کا تعلق کراچی جیسے بڑے شہرسے ہے۔

جب کہ اس وقت کراچی پہلے، دوسرے نمبرپرلاڑکانہ، تیسرے نمبرپرحیدرآباد، چوتھے نمبرپردادو جب کہ جیکب آباد پانچویں نمبرپرہے۔