واشنگٹن: اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہاﺅس نے سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی ایک ایک کتاب شائع کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بارک اور مشیل اوباما ان کتابوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی اداروں کو وقف کر دیں گے۔
ان دونوں مجوزہ کتابوں کے عالمی اشاعتی حقوق کے لیے گرما گرم نیلامی ہوئی تھی جس میں سب سے اونچی بولی 60 ملین ڈالر سے زیادہ تھی۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کی مہنگی ترین سرگزشت ہو گی۔
ان کتابوں کا متن اور ٹائم فریم ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ اسی اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہاﺅس نے سابق صدر بارک اوباما کی پچھلی 3 کتابیں بھی شائع کی ہیں۔'
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں