کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےمتعدد کھلاڑی نےلاہور پہنچ گئے

07:23 AM, 2 Mar, 2017

لاہور:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5کھلاڑی اور اسسٹنٹ کوچ عبد الرازاق دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔ گلیڈی ایٹرز5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے5 کھلاڑی جن میں احمد شہزاد، ذوالفقار بابر، سعد نسیم، محمد نواز اور عمر امین شامل ، جو غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز پر دبئی سے لاہور پہنچے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ عبد الرازق بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔ 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی یا کراچی کنگرز سے ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اسی پرواز پر دبئی سے وطن واپس پہنچے، جبکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، کوچ معین خان، انور علی، اسد شفیق، نورولی اور میر حمزہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں