کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ نکالا گیا۔
شارع فیصل پر مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خطاب کیا۔
مظاہرین لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے رہے۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونج رہی ہے اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ہے۔