اسلام آباد:نجی ایئر لائن کے مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ اور دیگر 150مسافر تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ذرائع کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔