چین کی خلائی میدان میں بڑی کامیابی ، چانگ ای 6 مشن کامیابی سے چاند پرلینڈ کرگیا

12:20 PM, 2 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:چین کی خلائی میدان میں بڑی کامیابی ، چانگ ای 6 مشن کامیابی سے چاند پرلینڈ کرگیا۔چین کا مشن چانگ ای سکس بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق صبح کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا مشن کی کامیابی پر بیجنگ میں ریسرچ سینٹر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

2019 کے بعد یہ دوسری لینڈنگ ہے جو کوئی مشن کامیابی سے چاند کے اس مقام تک پہنچا ہے اس سے قبل بھی یہ کارنامہ چین نے ہی انجام دیا تھا جب چینگ ای 4 نے وہاں کامیاب لینڈنگ اور تحقیقات مکمل کی تھیں۔


چانگ ای 6 مشن لینڈر 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا ۔کسی بھی چینی خلائی مشن کی چاند پر یہ چوتھی لینڈنگ ہے ۔چانگ ای 6 مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے۔چانگ ای 6 مشن مجموعی طور پر چاند کی سطح سے 2 کلوگرام کے قریب نمونے اکٹھے کرے گا۔

پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6 کے مشن کا اہم حصہ ہے۔  چانگ ای 6 مشن 48 گھنٹوں کے اندر کام مکمل کر کے واپسی کا سفر شروع کرے گا ۔سیمپلز اکٹھے کرنے کے بعد  لینڈر چاند کے مدار میں موجود اور بٹر سے جڑ جائے گا ۔

مزیدخبریں