امریکہ میں  مخصوص سانپ کو پکڑیں اور 10،000 ڈالرز  انعام پائیں

امریکہ میں  مخصوص سانپ کو پکڑیں اور 10،000 ڈالرز  انعام پائیں

کیلیفورنیا:امریکہ میں  مخصوص سانپ کو پکڑیں اور 10،000 ڈالرز  انعام حاصل کریں۔

فلوریڈا میں حال ہی میں مخصوص سانپ کی نسل کو پکڑنے کے چیلنج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پکڑنے والے کو 10،000 ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔

رپوٹس کے مطابق فلوریڈا میں برمی ازگر کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لیے ہر سال ازگر کو پکڑنے کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔

رواں سال سانپ کو پکڑنے کا یہ 11واں سال ہے جو 9 سے 19 اگست تک دس دن تک جاری رہے گا۔ گزشتہ سال جنوبی فلوریڈا سے تقریباً 200 ازگروں کو پکڑا گیا تھا اور مقابلے میں تقریباً 1,050 افراد نے شرکت کی تھی۔

مقابلے میں سب سے لمبا سانپ پکڑنے والے اور سب سے زیادہ پکڑنے والے فرد کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں