پنجاب حکومت کا ایک اور اہم اقدام ، فری وائی فائی سروس سے شہریوں کی بڑی تعداد مستفیدہونے لگی

پنجاب حکومت کا ایک اور اہم اقدام ، فری وائی فائی سروس سے شہریوں کی بڑی تعداد مستفیدہونے لگی

لاہور:فری وائی فائی سروس سے شہریوں کی بڑی تعداد مستفیدہونے لگی۔ رپورٹ کے مطابق لاہوریے روزانہ 500 جی بی فری وائی فائی ڈیٹا استعمال کر نے لگے۔ یومیہ اوسط 50 ہزار لوگ فری وائی فائی استعمال کر رہے ہیں۔


لاہور میں فری وائی فائی سروس 100 پوائنٹس پر صارفین کے لیے دستیاب  ہے۔ ایک ماہ میں تقریباً 12 لاکھ لوگ فری وائی فائی سروس سے مستفید ہو چکے ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹی ایمرجنسی میں سہولت کیلئے فری وائی فائی سروس فراہم کر رہی ہے۔  شہری کسی بھی ایمرجنسی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی کے ذریعے پولیس اور اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں ۔ فری وائی فائی کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈائون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں