لاہور:بھکاری مافیا کی سختی آ گئی ،صوبہ بھر کی جیلوں میں بیرک تیار ہو گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اقدام کیا ہے اور صوبہ بھر کی جیلوں میں بیرک تیار ہو گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بھکاری مافیا کیلئے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہے ۔ترجمان کامزید کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں ضرورت کے پیش نظر بیرکس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کیلئے سزا میں اضافے کا قانون لا رہا ہے۔
صوبہ بھر میں انتظامیہ بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔ترجمان کاکہنا تھا کہ قانون بچوں کے اغواء اور جبروتشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ کریگا۔پیشہ ور بھکاری بنانے کیلئے معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والے ہینڈلرز سخت سزا پائیں گے۔