’میری زندگی میں خوش آمدید‘،فیروز خان  نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

 ’میری زندگی میں خوش آمدید‘،فیروز خان  نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

لاہور: اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کرلی، ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی جیون ساتھی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

اداکار نے ’انسٹاگرام‘ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ’میری زندگی میں خوش آمدید‘۔

فیروز خان نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے بھی پیغام دیا کہ ’ اب ہمیں کوئی نہیں روک سکتا‘ ۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے فینز ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کی شروعات پر نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں ۔

وائرل ویڈیوز میں فیروز خان کو دلہا کے روپ میں دیکھا گیا تھا۔فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان سے پہلی شادی کی تھی،جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں نے 2022 کے اختتام تک طلاق کی تصدیق کی تھی۔علیزے سلطان اور فیروز خان کے دو بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں ۔

مصنف کے بارے میں