ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار

10:18 AM, 2 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور، کراچی :ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جنوب مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی  میں 4 جون سے پری مون سون کا آغاز ہوگا، گرمی کی شدت میں آئندہ ہفتے کمی کا امکان ہے، آئندہ ہفتے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جواد میمن کے مطابق رات کے وقت کچھ مقامات پر بوندا باندی متوقع ہے، جون میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہتا ہے، سمندری ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوگا۔

مزیدخبریں