مصدق ملک کا پی ٹی آئی سے بغاوت چھوڑنے اور بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹ ہٹانے کا مطالبہ

مصدق ملک کا پی ٹی آئی سے بغاوت چھوڑنے اور بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹ ہٹانے کا مطالبہ

اسلام آ باد:وفاقی وزیر  برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف سے بانی پی ٹی آئی کا متنازع ٹوئٹ ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف  بانی پی ٹی آئی  کا متنازع ٹوئٹ ہٹائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی والے بغاوت کو چھوڑیں سیاسی بات کریں لیکن اگر مقصد ہی سیاست نہ ہو تو پھر ہم کیا کریں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے یا پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، حرج اس نیت اور ذہنی فتور میں ہے جو 53 سال بعد جاگ اٹھا ہے۔عرفان صدیق نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال کے اقتدار میں رپورٹ کی تشہیر کیوں نہیں کی؟  آج بھی وقت ہے پی ٹی آئی رپورٹ کو خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے نصاب کا حصہ بنا کر تسکین کر لے۔