ممبئی :بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ،بھارت نے فلسطینیوں پر بمباری کیلئے بارود سے بھرا بحری جہاز اسرائیل بھیج دیا ہے۔ ڈنمارک میں رجسٹرڈ بھارتی مال برادر جہاز ’ میریان ڈینیکا ‘ 27 ٹن مہلک گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد لے کر چنائی سے اسرائیل کے شہر اشدود کی جانب گامزن ہے ۔ جہاز نے حوثی باغیوں سے بچنے کیلئے بحیرہ احمر کا مختصر راستہ لینے کی بجائے ایک طویل راستہ اختیار کیاہے ۔
گولہ بارود لے جانے والے بھارتی جہاز نے پہلے ’ پورٹ گرانڈے ‘ میں قیام کیا اور اگلا قیام سپین میں ہونا تھا لیکن سپین نے جہاز کو اپنی پورٹ پر لنگر انداز کروانے سے صاف انکار کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں بن سکتا ، جس کے باعث بھارتیوں کو شرمندگی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا۔
جہاز حیفہ کیلئے روانہ ہوئے جسے بعدازاں اسرائیل کے شہر اشدود کی جانب موڑ دیا گیا جو کہ رفح کے بہت قریب ہے ، جہاں معصوم فلسطینیوں نے کیمپوں میں پنا ہ لی ہوئی ہے ، بھارت نے اسرائیل سے تین بلین ڈالر کے ہتھیار درآمد کیئے
چار سے چھ دن پہلے جہاز کی تازہ ترین لوکیشن بحیرہ روم میں اشدود بندرگاہ/اسرائیل کے قریب تھی، جو غزہ کی پٹی کے بالکل ساتھ ہے۔
جہاز نے راستے میں آنے والے پورٹ گرانڈے، کیپ وردے پر پورٹ کال کی، اگلی پورٹ کال سپین میں تھی، تاہم سپین نے یہ کہتے ہوئے پورٹ کال سے انکار کر دیا کہ وہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں ہوں گے، جس کے بعد شرمندگی کے باعث ہندوستانی آگے بڑھ گئے۔ گولہ و بارود سے بھرے جہاز نے بحیرہ احمر کے چھوٹے راستے کے بجائے زیادہ لمبا راستہ اختیار کیا ہے۔