کونسا ویب لنک وٹس ایپ کے لئے  خطرناک؟، کریش   کا باعث بننے لگا

05:42 PM, 2 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:وٹس ایپ کمیونیکیشن کا ذریعہ ہے اور سب لوگ اس کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ ایک بے ضرر ویب لنک اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ کو مسلسل کریش کرنے لگا ہے۔حالیہ دنوں میں ایک عام سا ویب لنک واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپ کو کریش کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر ویب لنک wa.me/settings بھیجنے سے اینڈرائیڈ ایپ کریش ہو جاتی ہے۔یہ مسئلہ بظاہر واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپ میں ہی نظر آ رہا ہے۔

عام طور پر اس لنک پر کلک کرنے سے واٹس ایپ سیٹنگز اوپن ہوتی ہیں مگر اب کسی نامعلوم بگ   کے باعث ایپ مکمل طور پر کریش ہوکر دوبارہ ری سٹارٹ ہوتی ہے۔ری سٹارٹ ہونے پر ایپ معمول کے مطابق کام کرنے لگتی ہے تاہم صارف کی جانب سے اس لنک والی چیٹ کو دوبارہ اوپن کرنے پر ایپ دوبارہ بند ہو جاتی ہے۔

اگر اس چیٹ کو مسلسل اوپن کرنے کی کوشش کریں گے تو ایسا بار بار ہوگا، البتہ دیگر چیٹس اس لنک سے متاثر نہیں ہوتیں۔ اس کا کوئی حل پیش نہیں کیا گیاہے۔ مگر مخصوص چیٹ میں موجود لنک کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ذریعے ڈیلیٹ کرنا ممکن ہے۔لنک ڈیلیٹ کرنے کے بعد فون پر اس مخصوص چیٹ کو اوپن کرنا ممکن ہوجائے گا۔

مزیدخبریں