سیاست میں قدم رکھ رہا ہوں یا نہیں ؟علی  ظفر نے خاموشی توڑ دی 

04:38 PM, 2 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستانی اداکاروگلوکار علی ظفر نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے معاملے میں  خاموشی توڑ دی ہے۔  علی ظفر نے سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے  ٹویٹر پر ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔ 

علی ظفر نے ٹویٹ کیا کہ مجھ سے چند خبروں کے فیس بُک لنک شیئر کئے گئے جن کے مطابق میں سیاست یا سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا ہوں۔  میں  ایک بار پھر دہراتا ہوں میں نہ تو سیاست میں قدم رکھ رہا ہوں اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے۔  اس لئے  ایسی کسی بھی فیک نیوز پر یقین نہیں کریں۔

علی ظفر نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے مذاق میں لکھا کہ ’یار… خدا کا واسطہ ہے، اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بُری ایڈیٹنگ‘۔ یاد رہے  گزشتہ دنوں کینیڈا میں  ایک کنسرٹ  میں  گلوکار کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویر میں ان کی جیکٹ توجہ کا مرکز بنی، جس پر مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات بنے ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں۔ 

مزیدخبریں