لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلئے گئے ۔ چودھری پرویز الہی کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب کے ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیاہے۔
پا کستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی مقدمے سے بری الذمہ قرار دیے گئے تھے اوران کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے ان کو بری الذمہ قرار دیاگیاتھا۔ تاہم گوجرانوالہ میں درج کسی اور مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔