پرویز الٰہی بری الذمہ قرار، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا

04:12 PM, 2 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی مقدمے سے بری  الذمہ قرار دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیاگیاہے۔  پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاگیاتھا ۔

اینٹی کرپشن پولیس نے  آج چودھری پرویز الٰہی کو  عدالت پیش کیاتھا ۔دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل ایڈووکیٹ رانا انتظار  نے عدالت کو بتایا کہ  تمام منصوبوں سے متعلق دستاویزات موجود ہیں جس پر عدالت نے واضح کیا کہ دلائل سننے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کر نا ہے۔

سماعت کے دوران اینٹی کرپشن  پولیس نے پرویز الہٰی کے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی اس پر فیصلے کو محفوظ کرلیاگیا تھا ، تاہم اب محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  پرویز الٰہی کو بری الذمہ قرا ردیاگیا ہے ۔

مزیدخبریں