فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان بائے بائے: عثمان بزدار

فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان بائے بائے: عثمان بزدار

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ سیاست سے بھی بریک لے رہا ہوں۔ 

سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نیوز کانفرنس کرتے کہا کہ فوج کے ساتھ کھڑا تھا ، کھڑا ہوں اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔ سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر رہا ہوں۔ 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں 14 سال سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں۔ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔ 9 مئی جیسے واقعات سے گریز کرنا چاہیے تھا، میں تمام واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ 

سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے مزید کہا  کہ تمام اسٹیک ہولڈرزملک کے بہترمستقبل کا سوچیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان عثمان بزدار کو اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں تین سال سے زائد عرصے کے لیے پنجاب کے وزیر اعلی رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں