کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے حلیم عادل شیخ کو صدر تحریک انصاف سندھ مقررکردیاگیا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط شدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ علی حیدر زیدی کے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ جو 7 رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دی تھی اس میں بھی حلیم عادل شیخ کا نام شامل تھا۔