پرویز الہیٰ کی جسمانی ریمانڈ درخواست پر فیصلہ محفوظ

01:55 PM, 2 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: اینٹی کرپشن تفتیشی افسر کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے اینٹی کرپشن کی درخواست پرسماعت کی۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پرویزالہی نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

پرویز الہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی، وکیل کا کہنا تھا کہ کس کے کہنے پرمقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کون ہے، کوئی پتہ نہیں۔

عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کرلیا،جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

مزیدخبریں